بھٹکل 7 نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل سے قریب 60 کلو میٹر دور کمٹہ میں تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع گٹر میں جاگرنے سے بائک پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
مہلوک کی شناخت ناگراج منجوناتھ مڈیوال اور سنجے پانڈورنگ پاوسکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں کمٹہ سے چنداور کی طرف جارہے تھے کہ غالباً تیز رفتاری کی وجہ سے بائک بے قابو ہوکر روڈ کےکنارے واقع ایک گٹر میں جاگری، دونوں کو شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے دونوں ہلاک ہوگئے۔